آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 15؍ ذیقعد 1440ھ19؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایران کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
امریکی ڈرون آر کیو فور گلوبل ہاک جسے مار گرانے کا دعویٰ ایران کی جانب سے کیا گیا ہے

ایران نے امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فضائی حدود میں امریکی ڈرون مار گرایا گیا ہے۔

امریکی عہدیدار نے ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اپنی فضائی حدود میں نہیں بلکہ بین الاقوامی فضائی حدود میں امریکی ڈرون کو نشانہ بنایا۔

ایران کے انقلابی گارڈز پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون صوبہ ہرمزگان کے علاقے کوہِ مبارک میں ایرانی فضائی حدود میں گرایا گیا۔

گرائے گئے امریکی ڈرون کا ماڈل آر کیو فور گلوبل ہاک معلوم ہوا ہے۔

ادھر ایک امریکی عہدیدار کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا ہے کہ ایران نے بین الاقوامی فضائی حدود میں آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون کو زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی فوج کی جانب سے خلیج اومان میں آئل ٹینکرز پر ایران کے میزائل سے حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں