آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نواز شریف کی ملاقاتوں پر پابندی فسطائی سوچ ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائدِ حزبِ اختلاف محمد شہباز شریف نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے اہل خانہ، کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں پر پابندی فسطائی سوچ ہے، نوازشریف کے ساتھی ڈٹ کر فسطائی سوچ کا مقابلہ کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی جو مرضی ہتھکنڈے استعمال کرلیں، آئی ایم ایف کا عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، وہ ہم پر جتنا بھی ظلم کرلیں، قوم پر بجٹ کا ظلم نہیں چلنے دیں گے ۔

شہباز شریف کنفیوژن کا شکار ہیں، فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات...

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی صاحب کے سر پر بجٹ منظور نہ ہونے کا خوف سوار ہے، 3 بار کےمنتخب اور عوام کو ریلیف دینے والے وزیراعظم سے ’عوام سے ریلیف چھیننے والا سلیکٹڈ وزیراعظم‘ خوفزدہ ہے ۔

شہبازشریف نے کہا کہ نواز شریف سے ذاتی معالج کو نہ ملنے دینا اور اس بارے میں کچھ نہ بتانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، پنجاب حکومت کٹھ پتلی ہے، عمران نیازی کے اشاروں پر یہ سب کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید