آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس میں بجٹ منظور نہ ہو سکا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا 54واں اجلاس بدھ 19جون کو لاہور میں منعقد ہوا،جہاں مالی سال 2019/20ءکا بجٹ منظور نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے آئٹم نمبر ’آٹھ‘میں بجٹ کے حوالے سے اراکین کو مطلع کیا گیا کہ رواں مالی سال کا بجٹ 30جون کو ختم ہوجائے گا ہے،البتہ نئے مالی سال کا آغاز یکم جولائی کو ہو رہا ہے،تاہم اس بجٹ پر ابھی کام چل رہا ہے،اور مکمل بجٹ منظوری کے لئے اگلے اجلاس میں پیش کردیا جائیگا۔

جولائی اگست کے دو ماہ کا بجٹ موجودہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جا رہا ہے،جس پر اطلاعات کے مطابق اراکین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دستخط کرنے سے معذرت کر لی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ پیشہ ورانہ انداز میں بورڈ کو چلانے کے دعوے کرنے والےچیئرمین احسان مانی کے لئے یہ ایک بڑی جگ ہنسائی ہے،جو 22لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر بطور مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کا تقرر کر چکے ہیں ،البتہ بورڈ کے کام کرنے کا یہ حال ہے کہ مالی سال 2019/20ء کا بجٹ مکمل ہی نہیں ہوسکا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید