آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 15؍ ذیقعد 1440ھ19؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرپول کے سابق چیف مینگ ہونگ وائی نے 2.1 ملین ڈالر کی رشوت لینے کا اقرار کیا ہے۔

خبر ایجنسی کےمطابق انٹرپول کےسابق چیف مینگ ہونگ وائی نے چینی عدالت میں 2.1ملین ڈالرکی رشوت ستانی کا اقرار جرم کیا وہ اس سلسلے میں چین میں چل رہے ایک مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں ۔

مینگ ہونگ وائی کو عدالت مخصوص تاریخ یا وقت پر سزا سنائے گی، مینگ گزشتہ سال ستمبر میں فرانس سے چین کے دورے پر آئے اور پھر لاپتہ ہوگئے تھے،بعد میں چین میں ان پر رشوت ستانی کاالزام عائد کرکے ان کی حراست ظاہر کردی تھی۔

واضح رہے کہ مینگ کی اہلیہ نے فرانس میں سیاسی پناہ لی ہوئی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں