آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

شہباز شریف کی گاڑی کے نیچے آ کر لیگی کارکن زخمی

مسلم لیگ نون کا ایک کارکن قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گاڑی کے نیچے آکر زخمی ہو گیا۔

نون لیگی کارکن راشد بابر گوجرانوالہ سے نواز شریف سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچا تھا جہاں میاں شہباز شریف اپنے بھائی میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے پہنچے تو یہ حادثہ پیش آ گیا۔

نون لیگ کے کارکن راشد بابر کو جنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

شہبازشریف نےکارکن کے زخمی ہونےکا نوٹس لے لیا  اور اس کے علاج کے تمام اخراجات ادا کرنےکابھی اعلانکر دیا۔

اس موقع پر زخمی راشد بابر کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے محبت کرتا ہوں، آج اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا تھا۔

اہم شخصیات کی گاڑیوں یا قافلے سے ٹکرا کر عام افراد کے جاں بحق یا زخمی ہونے کے واقعات عام ہوتے جا رہے ہیں اور یہ پاکستان ہی نہیں دیگر کئی ممالک میں بھی پیش آ چکے ہیں۔

گزشتہ روز لندن میں برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ کے قافلے میں شامل پولیس موٹر بائیک کی ٹکر سے معمر خاتون شدید زخمی ہو گئی تھی۔

شہزادہ ولیم کے کانوائے میں شامل گاڑی کو حادثہ ساؤتھ ویسٹ لندن میں پیش آیا تھا جہاں شہزادہ ولیم تقریب میں شرکت کے لیے ونڈسر جا رہے تھے۔

خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیاتھا جبکہ شہزادہ ولیم نے متاثرہ خاتون کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید