آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

چھوٹے جرائم کے مقدمات 30 اکتوبر تک نمٹانے کا حکم

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے چھوٹے جرائم کے مقدمات جلد نہ نمٹانے کا نوٹس لیتے ہوئے 31 دسمبر 2018ء تک کے ایسے تمام مقدمات 30 اکتوبر تک نمٹانے کا حکم دے دیا۔

اس سے قبل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم نے 31 دسمبر 2018ء تک کے چھوٹے مقدمات 30 اپریل 2019ء تک نمٹانے کا حکم دیا تھا۔

ہائی کورٹ کی جانب سے دیا گیا یہ ٹارگٹ 5 ا ضلاع کے علاوہ کوئی پورا نہیں کر سکا تھا، ٹارگٹ پورا کرنے والوں میں گجرات، خوشاب، لیہ، میانوالی اور شیخوپورہ کے اضلاع شامل ہیں۔

چیف جسٹس نے ٹارگٹ پورا کرنے والے ججز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے باقی اضلاع کو چھوٹے مقدمات 31 اکتوبر تک نمٹانے کی ہدایت کی ہے، اس سلسلے میں سیشن ججز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید