آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 15؍ ذیقعد 1440ھ19؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلی ویژن ڈراموں کے سینیئر اور منجھے ہوئے اداکار ریحان شیخ کا کہنا ہے کہ فن کی خاطر مرد کو بھی دُلہن بننا پڑتا ہے۔


اداکار ریحان شیخ نے جنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فن کی خاطر مرد کو بھی دُلہن بننا پڑتا ہے، کردار کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا میں نے لندن میں جنم لیا لیکن مجھے فن کی دنیا میں پہچان پاکستان سے ملی۔

اداکار نے کہا کہ اِن دنوں مجھے جیو کے مزاحیہ ڈرامے ’’شاہ رخ کی سالیاں‘‘ میں بہت پسند کیا جارہا ہے، دوسری جانب ڈراما سیریل ’’انکار‘‘ میں حافظ صاحب کے روپ میں میری پرفارمنس کو سراہا جارہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ریحان شیخ نے بتایا کہ میرے مقبول ڈراموں میں اکبری اصغری، ایک نئی سنڈریلا، صدقے تمھارے، جگنو، اڈاری، سمی وغیرہ شامل ہیں، علاوہ ازیں دو چار فلموں میں بھی کام کیا۔

  فلم ایکٹر اِن لاء، چھپن چھپائی، اور آزاد میں مختلف کردار نبھائے۔

ریحان شیخ کا کہنا تھا کہ ’’شاہ رخ کی سالیاں‘‘ ایک دل چسپ ڈراما ہے، اس کے ایک سین کی ڈیمانڈ کی خاطر احسن خان کی دُلہن بھی بننا پڑا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں