آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آسٹریلیا کا بنگلا دیش کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ورلڈکپ 2019ء کے 26 ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ناٹنگھم کے میدان میں کھیلے جارہے اس میچ سے قبل دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک 5 میچز کھیل چکی ہیں، بنگلادیش کو پانچ میچوں میں سے 2 میں کامیابی اور 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس کا ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا ۔

دوسری جانب ایونٹ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے 5 میچوں میں سے 4 میں فتح اپنے نام کی ہے جبکہ اسے ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی تیسری پوزیشن ہے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں بنگلادیش اب تک 2 بڑی ٹیموں کو ہرا چکا ہے، جن میں جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید