• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔میں قربانی نہیں کرتا ہوں، کیونکہ گنجائش ہی نہیں ہوتی اور پوچھنے پر مجھے بتایا جاتا ہے کہ مجھ پر قربانی نہیں ہے، لیکن اب مسئلہ یہ ہے کہ میں نے شوقیہ ایک بکری کا بچہ خریدا تھا۔جب وہ بڑا ہوا تو میں نے نیت کی کہ اسے اس سال قربانی میں ذبح کروں گا، لیکن اب اپنے مالی حالات کی وجہ سے سوچتا ہوں کہ اسے عیدقربان پر فروخت کردوں۔ کیا میں اسے فروخت کرسکتا ہوں یااس کی قربانی ضروری ہے؟(ساجد احمد،کراچی)

جواب:۔غریب پر قربانی اس وقت واجب ہوتی ہے جب وہ قربانی کی نذرمانے یا قربانی کی نیت سے جانور خریدے۔آپ نے قربانی کی نیت سے جانور نہیں خریداتھا ،بلکہ بعد میں نیت کی تھی ،اس لیے آپ پر مذکورہ جانور کی قربانی واجب نہیں اور آپ اسے فروخت کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین