آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کرکٹ ٹیم دو روز آرام کے بعد ایکبار پھر میدان میں آگئی، ٹیم 23 جون کو ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گی، اس سلسلے میں ٹیم کا ٹریننگ سیشن شروع ہو گیا۔


ٹریننگ سیشن میں سب سے پہلے ٹیم اپنی فیلڈنگ بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہے جس کے بعد بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کرے گی۔

قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا جس کے بعد 23 جون کو جنوبی افریقا سے مقابلہ ہو گا۔

قومی ٹیم کی فائنل فور تک رسائی پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے، ورلڈ کپ میں باقی رہ جانے والے چار میچوں میں جیت کے بعد بھی قومی ٹیم کو دوسری ٹیموں کے رزلٹ پر انحصار کرنا پڑے گا۔


قومی ٹیم پر امید ہے کہ جنوبی افریقا سے مقابلے میں اچھے نتائج ملیں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں