آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ13؍ذیقعد 1440ھ 17؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاک بحریہ کے سالانہ سیفٹی ریویو برائے سال 2018 کا بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں انعقادکیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

سیفٹی ریویو میں پاک بحریہ میں لاگو حفاظتی اسٹینڈرڈز کا جائزہ لیا گیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ پاک بحریہ کے مختلف نوعیت کے پیچیدہ مگر کامیاب آپریشنز لاگو کئے گئے سیفٹی اسٹینڈرڈز کی کامیابی کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کا ہر اہلکار اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ قومی اثاثوں کے تحفظ کے لئے سیفٹی اسٹینڈرڈز پر عمل کا پابند ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ سیفٹی اسٹینڈرڈ کو برقرار رکھنا اور کام کے ماحول کو محفوظ بنانا ایک مسلسل عمل ہے ۔

نیول چیف نے کہا کہ سیفٹی کے مطلوبہ نتائج صرف اسی صورت میں حاصل کیے جا سکتے ہیں جب ہر فرد اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا مکمل ادراک رکھتا ہو۔

سیکورٹی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ عالمی اور علاقائی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ، پاک بحریہ کو ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے اختتام پر نیول چیف نے جیتنے والے یونٹس اور جہازوں میں سیفٹی ٹرافیاں تقسیم کیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں