• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: ٹرین حادثہ، تین افراد ہلاک، ریل ٹریفک معطل

حید رآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب دو ٹرینیں  ٹکرانے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے ٹکرانے کی وجہ سے تین افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے، جبکہ حادثے کے نتیجے میں ریل ٹریفک بھی معطل ہوگئی ہے، اوراندورن ملک جانے اور آنے  والی ٹریفک معطل ہے۔

اسٹیشن سپر ٹنڈنٹ محمد رمضان کا کہنا ہے کہ کراچی سےلاہور جانے والی جناح ایکسپریس مال گاڑی سےٹکرائی،ٹرینوں میں تصادم کے بعد کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

ریلوے حکم کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کو سگنل مل گیا تھا، لیکن جناح ایکسپریس کو سگنل نہیں ملا تھا،امدادی کا رروائیاں جاری ہیں ۔


امدادی ٹیموں کو کارروائی کرنے میں مشکلات کا سامنا کر پڑرہا ہے، حادثے کی وجہ سے مال گاڑی کی کچھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، تاہم زخمیوں کی تعداد کا انداز ہ نہیں ہو سکا ہے ۔

تازہ ترین