آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

’’برطانوی سیاست داں کی بیٹی نے وزیر اعظم بننے کا فارمولا بتادیا‘‘

وزیراعظم بننے کیلئے کن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے، برطانوی وزارت عظمیٰ کےامیدوار ساجد جاوید کی بیٹی 10سالہ مایا نے سب بتا دیا۔

ساجد جاوید کی بیٹی نے اپنے والد کو خط میں لکھا کہ وزیراعظم بننے کیلئے جذبہ، محبت، اعتماد اور اسپورٹس مین شپ ضروری ہے۔

برطانوی وزیر داخلہ اور وزیراعظم کی دوڑ میں شریک ساجدجاوید اپنی 10سالہ بیٹی مایا کا ہاتھ سے لکھا خط منظر عام پر لےآئے،خط میں انکی بیٹی مایا نے انکو ٹوری پارٹی کے وزیراعظم کی دوڑ میں شریک چار افراد میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ انکے لئے باعث فخر ہیں۔


دس سالہ مایا نے اپنے خط میں لکھا کہ ان کواپنے والد پر یقین ہے اور انہیں خود پر بھی یقین ہونا چاہئے کیونکہ وزیراعظم بننے کیلئے جذبہ،محبت ،اعتماد اور اسپورٹس مین شپ کی ضرورت ہوتی ہے۔

مایا نے لکھا کہ اگر وہ وزیراعظم منتخب نہیں بھی ہوتے تو بھی وہ اورانکی فیملی فخر کرتی رہے گی۔

ساجد جاوید کے چار بچے ہیں جن میں سے 10سالہ مایا چھوٹی بیٹی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید