آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

امریکا؛ انٹرنیٹ پر جھانسے میں آکر لڑکی نے دوست کا قتل کردیا

والدین بچوں کے انٹر نیٹ استعمال کرنے کے حوالے سے خبردار ہوجائیں،کیونکہ امریکی ریاست الاسکا میں انٹرنیٹ پر نامعلوم شخص نے نوے لاکھ ڈالر کا جھانسا دیکر کمسن بچی کو ورغلا کر اپنی دوست کو قتل کرنے پر آمادہ کرلیا۔


انٹرنیٹ پر بچوں کیلئے خطرات سے متعلق والدین کے لئے دہلادینے والی خبریہ ہے کہ اٹھارہ سالہ ڈینیلی بریمر نے اپنے چار ساتھیوں سمیت انیس سالہ سنتھیا ہوفن کو ہائکنگ کے دوران منصوبے کے تحت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

گھناونی کارروائی کی وڈیو بنا کر ہدایات کے مطابق آن لائن خود کو ٹائلر نامی ارب پتی بتانے والے شخص کو بھیجیں۔

پولیس نے واردات میں ملوث نوجوانوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے دیگر جرائم میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید