آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل19؍ذیقعد 1440ھ 23؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ڈرون گرانے کے ایرانی اقدام کو بڑی غلطی قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے ایران کی جانب سے امریکی ڈرون مار گرانے پر ردعمل کا اظہا رکیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر صرف ایک جملہ لکھا کہ ایران نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔

ایران نے آج آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرایا تھا۔

کمانڈر پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ امریکا کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ جنگ نہیں چاہتے پر جنگ کیلئے تیار ہیں۔

امریکا نے ڈرون کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈرون ایرانی نہیں بین الاقوامی فضائی حدود میں تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں