• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی، بجٹ کا جائزہ، مہنگائی کے محرک تمام ٹیکس تجاویز مسترد

اسلام آباد (خبرایجنسی)سینیٹ کی قائمہ کمٹی خزانہ نے فنانس بل میں مہنگائی کی محرک تمام ٹیکس تجاویز مسترداور ڈالر کی قیمت150روپے پر برقرار رکھنے اورحکومت کو لگژری اشیا کی درآمد میں کمی اور برآمدات بڑھانے کی سفارش کی ہے ۔ جمعرات کو فاروق نائیک کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہواجس میں آئندہ مالی سال کیلئے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی شقوں میں ترامیم کا جائزہ لیا گیا،اپوزیشن ارکان نے فنانس بل کو مکمل طور پر مسترد کرنے کی تجویز دی تو پی ٹی آئی کے سینیٹر محسن عزیزواک آؤٹ کرگئے،سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ٹیکس کولیکشن ضروری ہے اس ملک کے لیے وہاں پر یہ بھی دیکھا جائے کہ غریب آدمی پر ٹیکس نہ لگے،اکانومی کا پہیہ چلتا رہے۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ہرچیز مہنگی کرکے بوجھ غریب عوام پر ڈالا جارہا ہے۔

تازہ ترین