• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت مسترد

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نیب کی رہا نہ کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئےسابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تمام میڈیکل رپورٹس کے مطابق نواز شریف کا ذہنی تناؤ بہت زیادہ ہے، اس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئےکہ جیل میں کوئی بھی ہو ذہنی تناؤ تو ہوسکتا ہے۔ نیب پراسکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ جیل میں نواز شریف کا علاج اچھا ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں لکھا ہے کہ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت نہیں مل سکتی۔ نواز شریف نے بیماری کے باعث سزا معطل کر کے ضمانت کی درخواست دی تھی۔ قبل ازیں دورانِ سماعت نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو شریانوں میں بندش کی وجہ سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے،لہذا پیچیدہ بیماریوں کے ماہر ڈاکٹروں سے علاج کی تجویز ہے۔ان کے قلب کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی ضرورت ہے، انسولین کی مقدار کے لیے نواز شریف کے شوگر لیول کو بھی مانیٹر کرنے کی ضرورت ہے ۔

تازہ ترین