• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نامی ایکٹ 2017 پر عمل درآمد کیلئے ایف بی آر کا انتظامی ڈھانچہ تشکیل

اسلام آباد(مہتاب حیدر) بے نامی ایکٹ 2017پر عمل درآمد کے لیےایف بی آر نے انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیدیا۔ابتدائی مرحلے میں کراچی‘لاہور اور اسلام آبادمیں بے نامی زونز قائم کیے گئے ہیں اور نوشین جاویدامجد کو نیشنل کوآرڈینیٹرمقررکیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق،ایف بی آر نے بے نامی ایکٹ 2017پر عمل درآمد کے لیے انتظامی ڈھانچہ تشکیل دے دیا ہے اور اس کی فیصلہ کرنے والی اتھارٹی تشکیل دی جاچکی ہے جو کہ یکم جولائی سے بے نامی اکائونٹ اور بے نامی اثاثے رکھنے والوں کے خلاف اقدامات کریں گے۔پاکستان میں بے نامی قانون پر عمل درآمد کے لیے ایف بی آر کے پاس مہارت نہیں ہے اس لیے ایکٹ کے فعال ہونے پر ایف بی آر کو مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی معیاد 30جون ،2019کو ختم ہوجائے گی ۔اس لیے اب ایف بی آر نے مطلوبہ انتظامی ڈھانچے کے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ایف بی آر نے جمعرات کے روز اپنے سرکاری اعلامیے میں کہا ہے کہ بے نامی قانون پر عمل درآمد کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں ہیں۔بے نامی ٹرانزیکشنز(ممانعت)ایکٹ،2017، رواں برس مارچ سے نافذ العمل ہے۔

تازہ ترین