• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ منظوری ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن کا رابطہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد ( طاہر خلیل )بجٹ منظوری کو ناکام بنانے کے لئے اپوزیشن کی رابطہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے پیپلز پارٹی نے رابطہ کمیٹی کے لئے اپنے نام شہباز شریف کو بھجوا دیئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے رابطہ کمیٹی کے لئے چار ناموں کی منظوری دے دی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، شیری رحمان اور شازیہ مری کمیٹی میں شامل ہیں، رابطہ کمیٹی کے قیام کا اعلان اپوزیشن لیڈر کریں گے، رابطہ کمیٹی بجٹ منظوری کو ناکام بنانے کے لئے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرے گی۔

تازہ ترین