• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مخالف تحریک شروع کرنیکا فیصلہ اے پی سی میں ہوگا، شاہد خاقان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن متحد اور حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیلئے تیار ہے، حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ اے پی سی میں ہوگا، نہیں چاہتے کہ ان ہاؤس تبدیلی ہو یا عوام سڑکوں پر آکر توڑ پھوڑ کریں لیکن حکومت غیر جمہوری رویئے سے ہمیں اس کے لئے مجبور کر رہی ہے، ہم عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے،موجودہ بجٹ تحریک انصاف کی حکومت کا نہیں آئی ایم ایف کا دیا ہواہے ٹیکسوں کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا، وہ جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، سابق گورنر سندھ محمد زبیر ، سابق وزیر وفاقی وزیر خزانہ سندھ کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل، علی اکبر گجر، سلمان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کا رویہ غیر جمہوری ہے نواز شریف سے تقریبا آٹھ ماہ سے جیل میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا گزشتہ روز پیغام ملا کہ اب ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ہم اپنا مقدمہ عوام کے پاس لے کر جائینگے۔

تازہ ترین