• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 ارب ڈالر کاچاول برآمد ہوگا،ایکسپورٹرزپالیسی بنائیں ،مشیران خزانہ و صنعت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چاول کے برآمد کنندگان اور کاشت کاروں کا اسلام آباد میں مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر صنعت عبدالرزاق داود کے ساتھ اجلاس منعقد ہواچاول کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی طے کرلی گئی ، اجلاس میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (ریپ) کے سابق چیئر مین رفیق سلمان اور دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چاول کی فی ایکٹر پیدوار بڑھانے کے لئے حکومت جامع منصوبہ بندی کرے گی ، جبکہ دو ارب ڈالر کاچاول برآمد کرنے کے لئے برآمد کنندگان حکمت علمی ترتیب دے کر حکومت کو آگاہ کریں ، اجلاس میں دو کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جن میں اچھی شہرت کے حامل تکنیکی اور کاروباری ماہرین شامل ہیں، تمام ایسو سی ایشنز کو اپنے ہوم ورک کے ساتھ تیاری کر کے تجزیاتی رپورٹ /پریزینٹیشن بنانی چاہیئے جیسا کہ ریپ نے پہلے ہی وزارت خزانہ اور وزیر اعظم کی بنائی گئی ریفارم کمیٹی کو آئندہ پانچ سال کیلئے ایک روڈ میپ بناکر پیش کر دیا ہے جس میں ایک قابل عمل تجویز یہ ہے کہ 1.4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر کے پاکستان کی چاول کی بر آمدات کو اگلے پانچ سالوں میں سالانہ پانچ ارب ڈالر تک پہنچایا جاسکتا ہے ، جس میں ڈاکٹر عارف ندیم کی سربراہی میں پاکستان ایگریکلچر کولیشن کی تکنیکی معاونت اور جامع کوششوں کو تسلیم کیا گیا ہے۔
تازہ ترین