• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر: غذائیت کی کمی،بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری، مزید 3 جاں بحق

اسلام کوٹ(نامہ نگار) تھر میں غذائی قلت و وبائی امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہ سکا۔گزشتہ روز بھی سول ہسپتال مٹھی میں مزید 3 بچے لقمہ اجل بن گئے۔جن میں میں اشرف سموں کی پانچ دن کی بچی،دھنجی کولہی کا ایک دن کا بچا اور جالو میگھواڑ کا نومولود بچا شامل ہیں۔جس کے بعد رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 45 اور رواں سال کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 383 ہو گئی ہے۔مٹھی سول ہسپتال میں ادویات کی شدید قلت اور علاج صحیح نہ ہونے کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ رکنے بجائے دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔
تازہ ترین