• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنات کے ہاتھوں ماری گئی خاتون کا اصل قاتل شوہر نکلا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیر آباد کے علاقے میں شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا،مقتولہ کے سسرال والوں کے مطابق مقتولہ کو جنات نے گلا دبا کر قتل کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود فرنٹئیر کالونی سے ایک خاتون 18سالہ روہیدہ زوجہ اکرام اللہ کی لاش کو سول اسپتال لایا گیا جہاں انکشاف ہوا کہ خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کے سسرال والوں کا کہنا تھا کہ وہ گلے میں تعویز پہنتی تھی اور اسے جنات نے گلا دبا کر قتل کیا ہےتاہم جب پولیس نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ خاتون کو اسکے شوہر نے رسی کی مدد سے گلا دبا کر قتل کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ جب فیکٹری سے واپس آتا تو اسکی بیوی کسی سے فون پر بات کر رہی ہوتی اور جب اس سے وہ پوچھتا تو وہ بتاتی کہ وہ اپنے بھائی سے بات کر رہی ہے۔ملزم نے بتایا کہ اس شک ہوا کہ وہ کسی اور شخص سے بات کرتی ہے اسلیئے اس نے غیرت میں آ کر اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم اکرام اللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ ملزم کی خالہ زاد تھی اور چھ ،سات ماہ قبل ہی انکی شادی ہوئی تھی۔
تازہ ترین