• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاؤسنگ سوسائٹیزمیں اربوں کے بے نامی پلاٹس کا انکشاف

کراچی(رفیق بشیر)ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں اربوں روپے کے بے نامی پلاٹس کا انکشاف ہواہے ‘ایک شناختی کارڈپرکئی کئی پلاٹ لوگوں نے الاٹ کرائے ہیں ، سوسائٹیوں کے عہدیداروں نے گزشتہ دور میں اربوں کے پلاٹ اپنے ہی خاندان میں تقسیم کردئیے، سوسائٹی
ایکٹ کے تحت ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک پلاٹ مل سکتا ہے مگر سوسائٹی عہدیداران نے اپنے نا بالغ بچوں کے نا م پر بھی پلاٹ الاٹ کردئیے جس وقت پلاٹ الاٹ کئے گئے اس وقت قیمت کم تھی تاہم اب یہ قیمت اربوں میں پہنچ گئی ہے‘ حکومت نے بھی اس مسئلے توجہ دینے کی بجائے آنکھیں بندکررکھی ہیں لیکن اب آمدنی سےزیادہ اثاثوں کے تحت کارروائی پر لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہےاور قیمتی پلاٹ ہولڈرز اپنے اپنے پلاٹوں کے کاغذات درست کرنے کے لئے پریشان ہیں‘کراچی میں بیشتر سوسائٹیاں ایسی ہیں جن کے عہدے داروں نے اپنے پیدا ہونے والے بچوں کے نام پربھی پلاٹ الاٹ کردئیے ہیں ، اگرنیب اس معاملے کی گہرائی میں جائے تو سوسائٹیز میں اربوں کے اس گھپلے کا انکشاف ہوگا، محکمہ امداد باہمی نے بھی اس مسئلے پر آنکھیں بند کررکھی ہیں کیوں کہ اعلی افسران کو بھی پلاٹ لاٹ کئے گئے ہیں ‘ کے ڈی اے آفیسرز سوسائٹی اس کی ایک مثال ہے جس میں اعلی افسران نے بندر باٹ کے تحت پلاٹ حاصل کئے‘ یہاں پر ایک پلاٹ 5 کروڑ روپے سے زائد کا ہے ۔
تازہ ترین