• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 3جولائی کو واشنگٹن میں ہو گا

اسلام آباد (حنیف خالد) آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 3جولائی کو واشنگٹن میں ہو گا۔ اس روز آئی ایم ایف پاکستان کیلئے 6ارب ڈالر کا قرضہ منظور کریگا جس کیلئے چند ہفتے قبل اسلام آباد میں حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حساس مذاکرات ہوئے تھے۔ چیئرمین ایف بی آر سید شبر حسین زیدی نے یہ بات جنگ کو اپنے چیمبر میں خصوصی ملاقات کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یکم جولائی 2020ء سے پاکستان فنانشل سسٹم میں شامل ہو گا جو آئی ایم ایف کے پروگرام کا حصہ ہے۔ 3جولائی 2019ء کو واشنگٹن میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پاکستان کیلئے کم و بیش 6ارب ڈالر تین سال کیلئے امکانی طور پر منظور کریگا۔ آئی ایم ایف مشن نے اپنی سفارشات اسلام آباد سے واپس جا کر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو پیش کیں۔
تازہ ترین