• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے بچنے کی پاکستانی کوشش کامیاب

ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے پاکستان 3 اہم ممالک کا تعاون حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

ترک نیوز ایجنسی کے مطابق سفارتی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کو ترکی، چین اور ملائیشیا کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔ 

36 رکنی ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ سے بچنے کے لئے کم سے کم 3 ممالک کی حمایت لازم ہوتی ہے اور یہ حاصل ہونے کے سبب پاکستان پر چھائے کالے بادل کسی حد تک چھٹنے لگے ہیں۔

دہشتگردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ پر نظر رکھنے والے ادارے کی گرے لسٹ میں پاکستان جون دوہزار اٹھارہ سے ہے۔

فلوریڈا میں واچ ڈاگ کے ورکنگ گروپ کی پانچ روزہ میٹنگ پچھلے ہفتے ہوئی تھی، تاہم فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے اس حوالے سے حتمی اعلان اکتوبر میں ہوگا۔

تازہ ترین