• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کیلئے پرعزم ہیں ‘قطری سفیر

اسلام آباد (حنیف خالد ) پاکستان میں قطر کے سفیر ثقر بن مبارک المنصوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے مابین اچھے قدیم تعلقات ہیں اور ان تعلقات کو مزید شعبوں میں وسعت دینے کا دونوںملکوں میں مشترکہ عزم پایا جاتاہے انہوں نے کہا کہ قطری امیر شیخ تمیم بن حماد التھانی کا آنے والا پاکستان کا دورہ مشترکہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ملکوں کی مستقبل میں مشترکہ شراکت داری کی بنیاد پر تعلقات کو قائم کرے گا قطری امیر اپنے دورہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے انہوںنے نشاندہی کی کہ ماضی قریب میں پاکستان اور قطر کے کئی شعبوں میں تعلقات نے فروغ حاصل کیا ہے بالخصوص معیشت اور توانائی میں دونوں ملکوں کا تجارتی حجم 2ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ 1400مشترکہ کمپنیاں مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں قطر کے سفیر نے بتایا کہ تجارتی اور سرمایہ کاری سطح پر معاشی شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے امسال قطر نے پاک قطر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد بھی کیا۔
تازہ ترین