• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


 دنیا بھر میں آج موسیقی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد موسیقی کے ذریعے امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔

اچھی موسیقی دلوں کے تارچھیڑتی اورذہن کوسکون بخشتی ہے ۔

ورلڈ میوزک ڈے کا آغاز فرانس کے شہر پیرس سے ہوا، اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں خصوصی محفلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں گلوکار اور موسیقار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

موسیقی کی روایت برصغیر میں بہت پرانی ہے اور برصغیر کی کلاسیکل موسیقی سننے والوں پر مختلف کیفیات طاری کرتی ہے۔

موسیقی کی عمر جانچنے کا تو کوئی پیمانہ نہیں البتہ ہزاروں سال پرانے آثارِ قدیمہ سے پتھر کے ایسے آلاتِ موسیقی ملے ہیں جن کی مدد سے لوگ اپنے غموں اور خوشیوں کا اظہار کرتے تھے۔

ورلڈ میوزک ڈے دنیا بھر میں بسنے والے لوگوں کو موسیقی کے ذریعے امن، محبت اور بھائی چارے کی زنجیر میں باندھنے کی ایک خوبصورت کوشش ہے۔

تازہ ترین