• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں قیامِ امن کیلئے پاکستان پر امید ہے: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیامِ امن کی کوششوں کی کامیابی کے لیے پاکستان پر امید ہے۔

سلامتی کونسل میں افغانستان سے متعلق منعقدہ مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں امن کے حصول کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیامِ امن کی کوششوں میں درپیش چیلنجز کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ہم طالبان، افغان حکومت اور تمام شراکت داروں کو بذریعہ مذاکرات دیرپا امن قائم کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کو افغان مذاکراتی عمل میں پاکستانی کردار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان اور خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری نے بھی پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ہے، قیام امن کی کوششوں کو درپیش چیلنجز کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستانی مندوب کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ افغانستان کے مسائل کا حل فوجی مہم جوئی میں نہیں ہے۔

تازہ ترین