• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطیہ اسلم

پیارے ساتھیو! اللہ تعالیٰ نے دینا میں بے شمار مخلوقات تخلیق کی ہیں، جن کی گنتی ممکن نہیں ۔ انہیں دیکھ کر انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے، جن کی کھوج میں آج بھی انسان سرگرداںہیں، لیکن تاحال ان مخلوقات کی گنتی پوری نہیں کی جا سکی۔ جہاں اللہ تعالیٰ نے بے انتہا حسین مخلوقات تخلیق کی ہیں وہاں کچھ بدصورت بھی ہیں، جس کا راز صرف اللہ ہی جانتا ہے اس نے کوئی جانور بغیر وجہ کے نہیں بنایا ہے۔ آج ہم آپ کو دنیا کے چند بدصورت جانوروں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

کیلی فورنیا گدھ:

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پائے جانے والے اس بڑے گدھ کا سر اور گردن ننگی ہوتی ہے۔ اس کی پرواز نہایت لبھانے والی ہوتی ہے، لیکن ایسا منظر دیکھنا ہر کسی کے حصے میں نہیں آتا۔ امریکہ میں اڑنے والے پرندوں میں یہ گدھ بادلوں میں اڑتا ہے، اس کی گردن کا رنگ ایک دوسرے سے مختلف ہو سکتا ہے۔

ایشیائی برقانس: بالوں سے محروم یہ مخلوق 2010ءمیں چین کے صوبہ سیچوان میں دریافت ہوئی۔

جنگلی علاقہ کی صفائی کے دوران شکاریوں نے ایشیائی برقانس کو دریافت کیا۔


کیوبن چوہا 1861ءمیں دریافت ہونے والا کیوبن چوہا کیوبا کے مشرقی پہاڑوں پر پایا جاتا ہے اور آج تک صرف 36بار دیکھا گیا ہے۔ کیوبن چوہا کی نسل معدوم ہو چکی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق چھوٹی آنکھوں والے اس جانور کے بال گہرے خاکی اور سیاہ ہوتے تھے۔

بدشکل شارک: یہ شارک بہت ہولناک ہے۔ گلابی رنگت رکھنے والی اس شارک کی آنکھیں نہایت سخت، دانت ناخنوں جیسے، جسم نرم اور پَر چھوٹے ہوتے ہیں۔



نرم خول والا کھچوا: کھچوے کی یہ قسم ہمیشہ پانی میں زندہ رہتی ہے، صرف انڈے دینے کے لئے انہیں باہر آنا پڑتا ہے۔

نرم خول والے کھچوے کی جلد گہری خاکی اور سبز ہوتی ہے جبکہ گردن اور سر لمبا ہوتا ہے۔


دیو ہیکل آئسوپوڈا : یہ ہولناک آئسوپوڈا مردار خوار ہوتے ہیں، جو سمندر میں 550 سے 7ہزار فٹ کی گہرائی میں رہتے ہیں۔ یہ گدلے پانی کی سطح میں نہایت خوش ہوتے ہیں۔ آئسوپوڈا کی جلد نہایت سخت، بڑی آنکھیں، 4ہزار چپٹی سطح والی ہڈیاں، سمندر میں راستہ تلاش کرنے کے لئے اینٹینا ہوتا ہے۔ آئسوپوڈا کی جسمانی لمبائی 8انچ تک بڑھ سکتی ہے۔

عجیب و غریب چمگادڑ، ہیمر ہیڈ بیٹ ہے جو یقیناً دیکھنے والے پر جِھرجِھری طاری کردیتی ہے۔



پروبوسکس منکی(سونڈ والے بندر)

یہ عجیب و غریب جانور صرف جنوب مشرقی ایشیا کے جزیرے بورنیو میں پائے جاتے ہیں۔

ان کا وزن 30 کلو گرام تک ہوتا ہےاوران کا شمار ایشیا کے بڑے بندروں میں ہوتاہے۔ سونڈ والے یہ بندر عموماً جھنڈ میں رہتےہیں۔

تازہ ترین