• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کیلئے آن لائن سسٹم متعارف

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کیلئے آن لائن پروفائل سسٹم کا اجراء کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اسکیم کیلئے شناختی کارڈ اور موبائل فون نمبر کی بنیاد پر ویب سائٹ پر ڈیٹا انٹری ممکن ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی شخص کسی دوسرے کا پروفائل استعمال نہیں کر سکے گا، نادرا کی مدد سے تمام شہریوں کی معاشی سرگرمیوں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا کہ ایف بی آر کے پاس 5 کروڑ 30 لاکھ افراد کا ڈیٹا موجود ہے۔

تازہ ترین