• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل کے زیادہ استعمال سے سر پر ’سینگ‘ نکل سکتے ہیں

نئی تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ موبائل فون کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے سینگ نکل آتے ہیں۔


آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف سن شائن کوسٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کثرت سے موبائل فون کا استعمال کرنے والوں کی کھوپڑی کی ہڈی ایک خاص طریقے سے بڑھنا شروع ہو جا تی ہے جیسے ان کے سر پر سینگ نکل رہے ہوں ۔

اس تحقیق میں درجنوں لوگوں کی کھوپڑیوں کے ایم آر آئی اسکین کئے گئے، ان میں زیادہ تر کھوپڑیاں ایسے لوگوں کی تھیں جو بہت زیادہ موبائل کا استعمال کرتے ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ’ ایم آر آئی میں واضح تھا کہ ان کے سر کی ہڈی درمیان میں سے اوپر کی جانب سینگ کی طرح بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر لوگوں میں یہ ہڈی 10 سے 30 ملی میٹر لمبائی میں تھی، ہڈی کا اسطرح بڑھنا کسی خطرے کی گھنٹی تو نہیں مگر یہ اس بات کی علامت ہیں کہ آپ کی گردن کے پٹھوں پر اضافی بوجھ ڈل رہا ہے جس سے آپ کی کھوپڑی کی ہیئت خراب ہو رہی ہے۔

تازہ ترین