• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوگا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

گزشتہ پانچ سالوں سے دنیا بھر میں کروڑوں افراد جسمانی فٹنس کے اس دن کو بھرپور طریقے سے منارہے ہیں۔

دسمبر 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہر سال 21 جون کو عالمی یوگا ڈے منانے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد اب ہر سال منایا جائیگاجو جسمانی، ذہنی اور روحانی مشق ہے جس کا مقصد جسم کو ذہنی طور پر یکجا کرنا ہے۔

اس دن کو منانے کا مطالبہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ سے کیا تھا۔

بھارت میں یوگا کی تاریخ چھ ہزار سال پرانی ہے، یوگا اب پاکستان میں بھی مقبول ہو رہا ہے۔

پاکستان، امریکا، برطانیہ، جاپان، بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج کے دن یوگا کے خصوصی ایونٹ ہونگے۔

تازہ ترین