• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 بلوچستان سے آنے والے ایک غیر متوقع موسمیاتی سسٹم کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور درمیانی بارش ہوئی ہے جس کے نتیجے میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ میں بننے والا ایک ویدر سسٹم غیر متوقع طور پر  کراچی میں آندھی اور اور گرج چمک کےساتھ بارش کا سبب بن گیا،جس کے نتیجے میں گرمی کا زور ٹوٹا اور درجہ حرارت اس وقت پانچ ڈگری گر کر 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا۔

چیف میٹرولوجیکل آفیسر سردار سرفراز کے مطابق اس بارش کا مون سون سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بارش کے نتیجے میں کراچی میں رات کافی خوشگوار رہے گی، لیکن کل سے موسم دوبارہ سے گرم اور مرطوب ہو جائے گا۔

دوسری جانب بارش ہوتے ہیں کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔بارش ہوتے ہی منچلے سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔پریڈی اسٹریٹ پر پر بارش کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا جس کی وجہ سے صدر سے گزرنے والے لوگوں کو مشکلات درپیش آئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے کئی علاقوں میں میں 10 ملی میٹر سے کم بارش ہوئی ہے ہے اور وہ کچھ دیر کے بعد مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کی صحیح مقدار بتانے کے قابل ہو سکیں گے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے ہے کہ ملک میں مون سون کا باقاعدہ آغاز جاز جولائی کے مہینے میں ہوگا اور توقع ہے ہے کہ سندھ میں  مون سون کی بارشیں جولائی کے دوسرے ہفتے سے شروع ہو سکتی ہیں۔

تازہ ترین