• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کی گائیکی میں نصف سنچری مکمل

سرائیکی موسیقی سے گائیکی کا آغاز کرنے والے پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے گائیکی کے 50 سال مکمل کر لیے جبکہ انہیں ستارۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا ہے جس کی خوشی میں کنسرٹ سجایا گیا۔


کنسرٹ میں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوں نے اپنی گائیکی کا جادو جگایا، جس سے شائقین نے خوب لطف اُٹھایا۔

پاکستان کے عوامی فنکار، سدا بہار آواز، عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے اعزاز میں ستارۂ امتیاز حاصل کرنے پر الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں شاندار کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے ایک اور اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے، انہوں نے گائیکی کے 50 سال بھی مکمل کر لیے ہیں۔

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس پر حاضرین نے بھی اپنے اپنے انداز میں داد دی۔

دو ماہ قبل عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج بھی رہے۔

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیماری کے حوالے سے اُن دنوں سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں جس پر عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو ویڈیو پیغام جاری کر کے ان افواہوں کی تردید کرنی پڑی تھی۔

تازہ ترین