• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی سےٹرینوں کے کرایوں میں اضافےکافیصلہ

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرزکے اجلاس میں ٹرینوں کے کرا یوں میں اضافے کافیصلہ کیا ہے۔

وزیرریلوے شیخ رشید احمد کی سربراہی میں ریلوے ہیڈکوارٹرزمیں منعقدہ اجلاس میں مال گاڑیوں کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 سے 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے پر تقریبا 3 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑاہے ۔

شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ عیدالاضحی تک جو ٹکٹیں خریدی جا چکی ہیں ان میں اضافہ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 50کلو میٹر تک سفر کرنے والوں کیلئے کرایہ نہیں بڑھے گا ، اکانومی کلاس کی ٹکٹوں میں 100 روپے تک کا اضافہ کیا جائے گا۔

شیخ ریشید نے حیدر آباد میں پیش آنے والے واقع سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثے پر رپورٹ آ گئی ہے ،اسے انسانی غلطی قرار دیا گیا ہے ۔مسافر ٹرین کے تھوڑی دیر بعد مال گاڑی نہیں نکالنی چاہیے تھی۔

تازہ ترین