آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے لئے تمام طبی سہولیات دستیاب ہیں۔

صوبائی وزیرصحت نے رات گئے اچانک خانیوال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال کا دورہ کیا، ایم ایس نے وزیر صحت کو اسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب سرکاری اسپتالوں میں حقیقی تبدیلی لاکر دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹر دکھی انسانیت کی خدمت کر کے اللہ کی خوشنودی حاصل کررہے ہیں، ہم پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں