• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ڈرون کو سہولت، ایران کا متحدہ عرب امارات سے احتجاج

ايران نے امریکی جاسوس ڈرون کو سہولت فراہم کرنے پر متحدہ عرب امارات سے شدید احتجاج کیا ہے۔

ايرانی دفتر خارجہ کے مطابق تہران میں متحدہ عرب امارات کے قائم مقام سفیر کو طلب کیا گیا، جہاں شعبہ امور خلیج فارس نے اماراتی قائم مقام سفیر سے ملاقات کی،اور امریکی ڈرون کی خلاف ورزی سے متعلق باضابطہ طور پر احتجاجی مراسلہ پیش کیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی دراندازی برداشت نہیں کرے گا، ساتھ ہی دراندازی کے لئے سہولت فراہم کرنے والے ممالک کو بھی نظرانداز نہیں کرے گا۔

جمعرات 20 جون کو امارات کی سرزمين سے پرواز کرنے والے امریکی ڈرون کو ايران نے مار گرایا تھا۔

ایرانی وزیرخارجہ کے معاون خصوصی برائے امریکی امور محسن بہاورند نے جمعے کو امریکی مفادات کی دیکھ بھال کرنے والے سوئٹرزلینڈ کے سفیر کو طلب کرکے ڈرون کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا تھا۔

تازہ ترین