• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


گلوکار علی ظفر نے قوم سے گرین شرٹس کوسپورٹ کرنے کی اپیل اور ٹیم کےخلاف نازیبا الفاظ استعمال نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

گلوکار و اداکار علی ظفر نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ٹیم کا مورال بلند کرنا چاہیے،ہار جیت کھیل کا حصہ ہے،ہمیشہ تعمیری تنقید کرنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہار پر قومی کھلاڑیوں کے لیے بازیبا الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں ،آج کا میچ اگر ٹیم ہار بھی گئی پھر بھی میں اپنی ٹیم کو اسپورٹ کرتا رہوں گا۔


راک اسٹار کا کہنا ہے کہ یہ وہی ٹیم ہے جسے جیت پر ہم سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں۔

کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی پے درپے شکست کے بعد ٹیم اور خاص طور پر کپتان سرفراز احمد شدید تنقید کی زد میں ہیں ، تاہم نا صرف پاکستانی فنکار بلکہ بھارتی اداکار بھی گرین شرٹس کی حمایت میں سامنے آکر ان کا حوصلہ بحال کر رہے ہیں۔

بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ نے بھی ٹوئٹر پر سرفراز احمد کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں ہر کپتان نے اہم میچ میں شکست کھائی ہے، سرفراز اس (ہراسانی) کے حقدار نہیں، یہ ہراسانی ہے اور وہ اپنے بچے کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین