• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سرفراز کی تصویر پر منچلوں کے تبصرے
فائل فوٹو

کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا پر سرگرم منچلوں کو اپنے تبصروں کے لیے کچھ بھی کافی ہوتا ہے۔

مثلاً آج قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمدکی ایک تصویر ان کے ہاتھ لگ گئی، جس پر انہوں نے مختلف زاویوں سے تبصرے کر ڈالے۔

پاکستان جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران ڈریسنگ روم کی بالکونی میں موجود کپتان سرفراز احمد کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سرفراز کی تصویر پر منچلوں کے تبصرے
فوٹو: ٹوئٹر

سرفرازاحمد کی اس تصویر پر منچلوں نے طرح طرح کے عنوانات دے ڈالے، کسی نے لکھا کہ ایسا لگا کہ سرفراز کہہ رہے ہوں کہ ٹنکی فل ہوگئی ہے موٹر بند کردو۔

ایک نے لکھا کہ خبردار اگر ہمارے گھر میں دوبارہ گیند آئی۔ ایک نے لکھا سرفراز  مینجمنٹ سے کہہ رہے ہیں کہ جا کر چیک کرو یہ اپنی ہی ٹیم کھیل رہی ہے نہ؟

کسی نے منچلے نے اس تصویر پر سرفراز کی جمائی کا ذکر بھی کر دیا اور کہا کہ چاچو دو کڑک چائے لے آ، مجھے جمائی آ رہی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین