• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف 7کیچ چھوڑے

جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ایک بار پھر پاکستانی ٹیم نے خراب فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔

ورلڈ کپ 2019 میں ٹیم پاکستان کیچ چھوڑنے میں سب سے آگے ہے ،گرین شرٹس نے اب تک 14 کیچز ڈراپ کئے۔

آج جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں 7کیچ ڈراپ کئے،ایسا نہ ہوتا تو پاکستان بہت بڑے مارجن سے فتحیاب ہوتا۔

لارڈز کے تاریخی گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 49رنز سے شکست دیدی اور 2 پوائنٹس بھی پکے کرلئے جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر بھی اس کے دو درجے بلند ہوگئے۔

پاکستان اگر تھوڑی اور بہتر فیلڈنگ کرتا تو جنوبی افریقا کے خلاف میچ بڑے مارجن سے جیت لیتا، جس سے رن ریٹ مزید بہتر ہوسکتا تھا۔

وہاب ریاض نے کوئنٹن ڈی کوک کا آسان کیچ ڈراپ کیا تو کپتان سرفراز احمد نے وکٹ کے پیچھے ڈاسن کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔

شاداب خان نے جنوبی افریقا کے کپتان کا مشکل کیچ چھوڑا تو فاف ڈوپلیسی نے میچ میں 63رنز کی اننگز کھیلی۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے میچ میں 2وکٹیں اپنے نام کی تاہم انہوں نے آج 4کیچ چھوڑے، ایک شاداب،ایک وہاب ریاض، ایک شاہین اور ایک اپنی ہی گیند پر چھوڑا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور بنگلادیش کی پوائنٹس کی تعداد 5،5 ہے تاہم دونوں کے رن ریٹ میں فرق ہے،جسے آج یقینی طور پر کم کیا جاسکتا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین