• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا وومین ورلڈ کپ فٹ بال میں جرمنی نےنائجیریا کو باآسانی تین صفر سے شکست دے دی،نائیجیریاکو شکست دینے کے بعد جرمنی کی ٹیم ایونٹ کے کوارٹر میں پہنچ گئی۔

فرانس میں کھیلی جانے والی چیمپئن کے ٹاپ 16کے پہلے میچ میں جرمنی کی جانب سے 100 میچز کھیلنے والی پوپ نے کھیل کے 20ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو ایک صفر کا برتری دلوائی۔

نائجرین کھلاڑی کے ٹاپ ڈی پر فائول کرنے پر ریفری نے جرمنی کو پینالٹی کِک دیدی جس پر ڈابرٹز نے گول کرکے ٹیم کا اسکور دو صفر کیا، کھیل کے اختتامی لمحات سے قبل شولر نے ٹیم کا تیسرا گول کیا۔

دوسرے پری کوارٹر فائنل میں ناروے اور آسٹریلیا کے درمیان انتہائی دلچسپ مقابلہ ہوا میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا-

پینالٹی ککس پر ناروے نےچار ایک سے کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی ،کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز 27جون سے ہوگا۔

ایونٹ میں پیر کو کھیلے جانے والے پری کوارٹر میں اسپین کا مقابلہ امریکا سے جبکہ پیرس کے پارک ڈی پرنسز میں سوئیڈن اور کینیڈا مد مقابل ہونگی۔

تازہ ترین