• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوجام زرعی یونیورسٹی، بجٹ میں کٹوتی سے تحقیق کاکام متاثر ہوگا،وائس چانسلر

ٹنڈوجام (نامہ نگار) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام سینیٹ کا اجلاس وائیس چانسلر مجیب الدین صحرائی کی زیر صدارت ہوا، جس میں سندھ یونیورسٹی کے سابق وائیس چانسلر ڈاکٹر مظہر الحق صدیقی، ایگریکلچر ریسرچ سندھ کے سابق ڈائرکٹر جنرل حاجی خان کیریو، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز ڈاکٹر اعجاز احمد کونھارو، ڈاکٹر قمرالدین چاچڑ، ڈاکٹر خلیل احمد ابو پوٹو، ڈاکٹر عبدالغنی لنجار، رجسٹرار غلام محی الدین قریشی، پروفسر ڈاکٹر نعمت الله لغاری اور دیگر ممبراں نے شرکت کی، ۔ اجلاس میں ہائرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد، یونیورسٹیز کے بورڈ اور سندھ حکومت کو خاص سفارشات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے بجٹ میں کٹوتی نہ کی جائے اس کٹوتی سے اداروں کا تحقیق اور تدریس کا کام سخت متاثر ہوگا۔اجلاس میں یونیورسٹی کی گزشتہ سالوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس کو کمیٹی کی جانب سے منظور کیا گیا اور دیگر انتظامی فیصلوں کی منظوری لی گئی، اجلاس میں وائیس چانسلر کی جانب سے ممبران کو دس سالوں کے دوران ہونے والے اخراجات کے متعلق آگاہی دی گئی، اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے مستقل ملازمین کی بڑی تعداد گذشتہ سالوں میں ریٹائرڈ ہوئی ہے، جس سے پینشن کی مد میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ادارے کے معمول کے اخراجات میں واضح کمی لائی گئی ہے جب کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کے اخراجات میں کمی ہوئی ہے۔

تازہ ترین