• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی،ایم فل ، پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے رجسٹرارپروفیسرڈاکٹر سلیم شہزادکے اعلامیے کے مطابق ایم فل،پی ایچ ڈی ،ایم ایس( سرجری) اور ایم ڈی(میڈیسن) میں داخلوں کے لئے داخلہ فارم آج بروز پیر 24جون2019تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔داخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست 02 جولائی کو جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ 3 تا12 جولائی تک متعلقہ شعبہ جات ،سینٹر اور انسٹیٹوٹ سے حاصل کرسکتے ہیںجبکہ داخلہ ٹیسٹ اتوار14 جولائیکو صبح10بجے ہونگے جس میں شرکت کے لئے امیدواروں کو مقررہ وقت سے نصف گھنٹے قبل اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ٹیسٹ کے مقام پر پہنچنا لازمی ہوگا۔

تازہ ترین