• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کونسل کے تحت کوئز مقابلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس کونسل کے زیر اہتمام آل پاکستان میڈیکل کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا۔ دو روز تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں پاکستان بھر کی طبی جامعات سے تعلق رکھنے والے طلبا نے حصہ لیا ۔ مقابلے کے پہلے روز ملک بھر سے 16ٹیموں نے حصہ لیا جس میں سے آغا خان یونیورسٹی،ڈاوَ میڈیکل کالج ،جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کی ٹیموں نےسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ۔ دوسرے روز منعقد ہونے والے فائنل میں آغا خان میڈیکل یونیورسٹی کی ٹیم فاتح قرار پائی جبکہ ڈاوَ میڈیکل کالج کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی ۔ کوئزمقابلے میں آغا خان یونیورسٹی کی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ،سول اسپتال برنس سینٹرکے ہیڈ ڈاکٹر احمر اور این آئی بی ڈی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ثاقب انصاری نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ مقابلے کے اختتام پر وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے انعامات تقسیم کیے ۔ اس موقع ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلے طلبا کی تعلیم میں دلچسپی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں ۔بعدازاں چیئرپرسن اسٹوڈنٹس کونسل ڈاکٹر غزالہ عثمان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

تازہ ترین