• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ مہینے میں24پولیوکیسز کا رپورٹ ہونا باعث تشویش ہے،پی ایم اے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن 2019میں پاکستان میں رپورٹ ہونے والے پولیو کے کیسز پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ یہ بڑی مایوس کن بات ہے کہ سال کے پہلے چھ مہینوں میں ہی 24کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔پی ایم اے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا پروگرام صحیح سمت میں نہیں ، اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ نئی حکومت اس سلسلے میں اپنی کوششوں کا ازسر نو جائزہ لے۔دنیا میں اب صرف دو ہی ملک ہیں پاکستان اور افغانستان جہاں پولیو کا وائرس موجود ہے۔پاکستان کو ابھی تک ڈبلیو ایچ او کی جانب سے لگائی گئی سفری پابندیوں کا سامنا ہے 2014. میں ڈبلیو ایچ او نے یہ لازمی قرار دیا تھا کہ پاکستان سے دیارِ غیر سفر کرنے والے لوگ اپنے ساتھ پولیو ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ رکھیںاگر اب بھی ہم نے اپنی ذمہ داری محسوس نہیں کی تو پھر پولیو کے اور کیس سامنے آئیں گے اور ہمیں بین الاقوامی برادری کی جانب سے مزید پابندیوںکا سامنا کرنا پڑے گا ۔

تازہ ترین