• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو،امتحانی فیس جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے مطابق ایم اے(پرائیویٹ) کے سالانہ امتحانی فارم24جون سے 12جولائی تک عسکری بینک گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیںجبکہ کمپیوٹرائزڈ فیس وائوچرویب سائٹ https://www.fuuast.edu.pk/pv سے ڈائون لوڈ کرکے پرنٹ حاصل کریں۔ طلباء و طالبات امتحانی فارم اور فیس وائوچر گلشن اقبال کیمپس،ایم ایس سی بلاک اورعبدالحق کیمپسمیں قائم پرائیویٹ امتحانی کائونٹرسے تصدیق کرانے کے بعد متعلقہ بینکوں میں جمع کرائیں۔
تازہ ترین