• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک آزادی کشمیر یورپ کے انتخابات7اگست کو ہونگے، ذیشان اجمل

بریشیا (پ ر)چیئرمین و چیف آرگنائزر تحریک آزادی کشمیر یورپ و پرتگال محمد ذیشان اجمل نے پارٹی کے سالانہ اجلاس کے بعد یورپ بھر کی تنظیموں کو تحلیل کر کےسات اگست کو یورپ بھر میں بذریعہ الیکشن نئے ذمہ داروں کے چنائو کی تاریخ کا اعلان کیا ہے تنظیم کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنظیم کے آئین اور منشور کے تحت سالانہ انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ یورپ بھر میں تنظیموں کو تحلیل کر کے ان کی کارکردگی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مسئلہ کشمیر کو یورپ میں بہتر انداز میں پیش کرنے کے لیے پڑھی لکھی اور کشمیر ایشو کو سمجھنے اور اس پر بہتر انداز میں کام کرنے والی قیادت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ایشو پر یورپ بھر میں درجن سے زائد تحریکیں اور تنظیمیں کام کر رہی ہیں لیکن اتحاد اور اتفاق سے چل کرمسئلہ کشمیر کو بہتر انداز میں پیش کیا جاسکتا ہے انہوں نے تحریک آزادی کشمیر پرتگال کے صدر کی کارکردگی پر افسوس کا بھی اظہار کیا کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین میں اہم اور ذمہ دارانہ عہدوں پر فائز اس ملک میں بہتر قیادت کی اب ضرورت ہے تاکہ مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز میں پیش کیا جاسکے، تنظیمی عہدے لے کر ان سے وفا نہ کرنا عہدے کی توہین ہوتی ہے، پڑھے لکھے باصلاحیت افراد کو قیادت کرنی چاہیے اور آگے بڑھنا چاہیے ورنہ مسلہ کشمیر سیاست اور جاہل افراد کی بدولت حل ہونے کی بجائے پیچیدہ ہوجائے گا،موجودہ پاکستانی حکومتمسئلہ کشمیر کو تمام پلیٹ فارموں پر جس طرح پیش کر رہی ہے وہ انتہائی حوصلہ افزا بات ہے۔
تازہ ترین