• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد مرسی کی شہادت آمریت کیخلاف مزاحمت کی آئینہ دار ہے، ناصر اقبال

لندن(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ،مرکزی چیف آرگنائزر اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور ناصرقریشی ،شیخ طلال امجد تنویرخان ، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،میاں زاہد لطیف، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،سلمان پرویز صدرنیویارک محمدجمیل گوندل، صدر بلوچستان کامران خان بازئی ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی، صدر کراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ رانا شہزادٹیپو،صدرفیصل آباد ندیم مصطفیٰ، صدر ٹیکسلا سردار منیراختر اورصدرشیخوپورہ عمران حیدرنے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ محمدمرسی کی شہادت اسلامیت جب کہ آمریت کیخلاف استقامت اورمزاحمت کی آئینہ دار ہے،وہ زندہ ضمیر انسان اورسچے سیاستدان تھے۔ان کی نظریاتی جدوجہد دنیا بھر کے مسلمانوں کے نزدیک قابل قدر جب کہ مسلم حکمرانوں کیلئے قابل تقلید ہے۔محمد مرسی کی شہادت کے عالمی سیاست پرگہرے اثرات دیکھنے میں آئیں گے۔وہ اپنے افکاراورکردارسے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ انہیں طاغوت کیخلاف ڈٹ جانے اور اپنے اسلامی وسیاسی نظریات پر سمجھوتہ نہ کرنے کی پاداش میں شہید کردیا گیا۔ رہنمائوں نے کہا کہ مریم نواز نے درست کہا کہ نوازشریف محمدمرسی نہیں ہو سکتے۔سامراج کیخلاف مزاحمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے محمدمرسی شہید کے ساتھ تاحیات نااہل نوازشریف کاموازنہ نہیں کیاجاسکتا۔ محمدمرسی ضمیر کے قیدی تھے مگر دوران قید ان کی شہادت سے مردہ عالمی ضمیر بے نقاب ہوگیا ۔مقتدرقوتوں کے فیصلے انصاف اورانسانیت نہیں بلکہ مفادات کی بنیادپر ہوتے ہیں۔محمدمرسی شہید اپنے مادروطن مصر میں دوررس اسلامی اورفلاحی اصلاحات کے داعی تھے ،ان کے ہم وطنوں نے انہیں اپنے پسندیدہ نظریات کی بنیادپر مینڈیٹ دیا تھا۔محمدناصراقبال خان ،محمد رضا ایڈووکیٹ اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ ،ناصر قریشی،شیخ طلال امجد، سرفراز خان نیازی اورمخدوم وسیم قریشی نے کہا کہ محمدمرسی کوایک عالمی سازش کے تحت اقتدار سے ہٹانے اور مسلسل کئی برسوں تک قیدتنہائی میں رکھنے کے بعدشہید کیا گیا ۔مصر کے عوام اپنے محبوب قائدمحمد مرسی کی شہادت کوفراموش جب کہ قاتل ٹولے کوہرگزمعاف نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مصر کے باشعورعوام کی جہدمسلسل کے نتیجہ میں وہاں نظام ضروربدلے گا۔ محمدمرسی شہید نے اپنے ہم وطنوں کیلئے جو خواب دیکھے تھے وہ ضرورشرمندہ تعبیر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ محمدمرسی شہیدنے اپنے خون سے مزاحمت کی جوتاریخ رقم کی ہے اس سے اہلیان مصر کی تقدیرضروربدلے گی محمدمرسی کی شہادت سے درحقیقت ان کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کی پسپائی اور رسوائی ہوئی ہے۔
تازہ ترین