• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی،20 ملزمان گرفتار،اسلحہ اورمنشیات بر آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہو ئے 20ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا،تفصیلات کے مطابق کھوکھرا پار، کورنگی انڈسٹریل ایریا، سعود آباد، ماڈل کالونی، گلستانِ جوہر، عوامی کالونی، زمان ٹاؤن اور ڈیفنس سے 19ملزمان عمران خان عرف علی بوٹا، فدا حسین، عبدالثاقب عرف سنی، محمد آصف، نعیم الدین، محمد زاہد، محمد حسین عرف محسن، عبدالرحمان، زوہیب حسین، احمد ضیا، ظہور، محمد عالمگیر، محمد عادل، عبدالنسیم، ارسلان، محمد یامین عرف لنگڑا، نعمان احمد عرف ربنواز، محمد ساجد اور شیر علی کو گرفتار کیاجو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،ماڈل کالونی سے ملزم ندیم احمد کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث ہے،ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین